کامونکے:امانت پر رکھے کولر سے سامان چوری کرنے والے کیخلاف مقدمہ
کامونکے(نامہ نگار )امانت کے طور پر رکھے کولر سے سامان چوری کرکے فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج،بتایاگیاہے کہ ایمن آباد کے علاقہ رضوان ٹاؤن کے امجد نے ملزم بوٹا کے پاس اپنا کولر امانت کے طور پر رکھاہوا تھا جس نے اس میں سامان نکال کر چوری کرکے فروخت کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔