گوجرانوالہ: اسلامیہ کالج میں’’ شفاف پاکستان نیب‘‘عنوان سے تقریب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج میں شفاف پاکستان نیب کے ساتھ کے عنوان سے ایک پرو قار تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں ڈائر یکٹر نیب لاہورسید محمد حسنین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن سید مختار حسین شاہ نے تقریب کی صدارت کی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد جمیل‘ وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد افضل زاہد‘ پروفیسر رانا خالد محمود‘ ڈاکٹر محمد زمان چیمہ‘ پروفیسر حافظ جمیل احمد‘ پروفیسر شفقت چیمہ و دیگر اساتذہ کرام ‘ والدین ‘ طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میںشر کت کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کالج کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور حالیہ برسوںمیں کا لج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پروفیسر صاحبان کو مبارکباد دی انہو ںنے کالج کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکام کی توجہ مبذول کروائی۔