وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل ون پراجیکٹ کوسی پیک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے، ریلوے کی ترقی ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو بتایا کہ 1872 کلو میٹر کراچی پشاور مین لائن ون منصوبے کا پی سی ون پیکیج پلاننگ کمیشن کوبجھوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہا ہے۔