مسلم لیگ (ن) کی سنیئر لیڈر شپ نے علاج کے لئے نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد پرچھوڑ دیا۔ نوازشریف کی صحت کا معاملہ، پارٹی کی سنیئر لیڈر شپ نے حکومتی رویئے پر افسوس کا اظہار کر دیا، خواجہ آصف نے کہا کہ حکمرانوں کی بدلے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، انتقامی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔ ایک طرف رابطے کر کے تیمارداری کی اجازت مانگی جا رہی ہے دوسری طرف انتقامی اقدامات جاری ہیں، بیرون ملک یا اندرون ملک علاج کا معاملہ نوازشریف پر چھوڑتے ہیں، گو نوازشریف کی صحت خراب ہے اورپارٹی اس حوالے سے مصروف ہے تاہم آزادی مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جمعہ کے روز نوازشریف کی صحت کے لئے دعائوں کی اپیل ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے خدشات کے برقرار ہیں۔ ایسی صورتحال میں بھی حکمرانوں کے انتقامی اورچھوٹی سوچ کے اقدامات جاری ہیں، مریم نواز کو رات دوبجے کوٹ لکھپت جیل واپس جانے کا کہا گیا، نوازشریف کوپانچ بجے نیند سے جگایا گیا۔ کونسا جنگ کا خطرہ تھا کہ نوازشریف کو جگا کر پانچ بجے مریم کوجیل بھیجا گیا۔پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے کہا کہ حکومتی نمائندوں نے جس طرح کی زبان استعمال کی وہ بھولی نہیں جائے گی، حکمرانوں کی بدلے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ نوازشریف کی رہائی کے حوالے سے قانونی، عدالتی اور سیاسی جنگ جاری رہے گی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38