مصر اور اردن بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

اردن اور مصر بحیرہ احمر میں فوجی مشقیں کریں گے، اس سلسلے میں اردن کی مسلح افواج مصر پہنچ گئی ہیں، تاکہ مشقوں میں شرکت کرسکیں،مشقوں کا مقصد مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور آپس میںتعاون مضبوط بنانا ہے، تاکہ وہ علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں،اس کا اعلان مسلح افواج کی طرف سے کیا گیا ہے،ان مشقوں کا نام عقبہ پانچ ہوگا۔جو دونوں ممالک کے درمیان ہونگی،یہ بحیرہ احمر کے اپریشن ژون میں اور جنوبی فوجی علاقے میں ہونگی، ان مشقوں میں کئی بحری اور زمینی سرگرمیاں بھی ہونگی،جس میںدونوں ممالک کی بحری اور زمینی افواج وار گیمز میں حصہ لیں گی۔بیان کے مطابق مصر باقاعدگی کے ساتھ فوجی رابطوں میں فروغ کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتا ہے اور ان کے ساتھ فوجی اہلیت کا تبادلہ جاری رہتا ہے۔