جنوبی کوریاکے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مستقبل میں ان کے ملک کے جاپان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے 4 روزہ دورہ جاپان کے دوران جنوبی کوریا کے وزیرِ اعظم لی ناک یون نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدہ تعلقات جلد بہتر ہو جائیں گے۔جنوبی کوریا کے وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز ٹوکیو میں لبرل ڈیموکریٹ رکن پارلیمان سے ملاقات کی جو جاپان اور کوریا کے ارکانِ پارلیمان کی یونین کے سربراہ بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کی سابقہ حکومتوں نے دونوں ملکوں کی جانب سے1965 میں تعلقات معمول پر لانے کے وقت جس دوطرفہ سمجھوتے پر دستخط کئے تھے اس کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38