لبنان میں ایک عام شہری نے شکار کے لیے استعمال ہونےوالی بندوق کی فائرنگ سے اسرائیل کا مبینہ ڈرون طیارہ مار گرایا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی الصبح ایک شہری نے جنوبی لبنان کے علاقے کفر کلا میں دشمن کے ایک ڈرون کو دیکھتے ہی اس پر فائنر کی جس کے نتیجے میں ڈرون زمین پرآ گرا۔یہ واقعہ کفر کلا میں فاطمہ گیٹ کے مقام پر پیش آیا۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ معمول کی پرواز کے دوران ایک ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد کے اندر جا گرا ۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس طیارے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024