وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ادھارتیل اور 3ارب ڈالرز پرشرائط کے بغیر دیئے ہیں۔ ایک نجی ٹی و ی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے 3سال کے لئے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز دینے کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں ۔ان کا کہناتھاکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر خارجہ نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو مدینے والے کا کرم قرار دیا ۔انہوں نے سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کا خاندان اب انہیں سعودی شاہی خاندان کے راڈار پر نظر نہیں آتا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024