سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا .امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔سابق صدر بل کلنٹن کے گھر کوریئر سروس کے ذریعے کوئی چیز بھیجی گئی تھی اور پیکٹ کی تلاشی لینے پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ,جس وقت بم بر آمد ہوا بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن اس وقت گھر موجود نہیں تھے. امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر بارک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق سابق صدر اوباما کے گھر بھیجے جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے دھماکا خیز ڈیوائس اور مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024