لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔ شعیب ملک نہیں کھیلیں گے۔ فخرزمان نے کلین سویپ پر نظریں جما لیں۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد اب ٹی ٹونٹی کا ہنگامہ ہو گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا معرکہ آج دبئی سٹیڈیم میں رات 9 بجے ہو گا۔ ایرن فنچ اور سرفراز احمد نے ٹی ٹونٹی ٹرافی کی رونمائی کر دی۔
قبل ازیں قومی ٹیم نے پریکٹس میں خوب پسینہ بہایا۔ کپتان سرفراز کہتے ہیں شعیب ملک نہیں کھیل رہے اور ساتھ ہی آج کے میچ کی حتمی الیون بھی بتا دی۔ فخرزمان نے ٹیسٹ سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی میں٘ بھی جیت پر نظریں جما لیں۔
پاکستانی ٹیم گزشتہ نو ٹی ٹونٹی سیریز سے نا قابل شکست ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 17 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکیں۔ 9 میں شاہین فاتح رہے جبکہ 7 بار کینگروز نے میدان مارا۔