اطلاعات اورنشریات کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ایک غیرمعمولی رہنما ہیں۔
سعودی عرب سے واپسی پرایک ٹویٹ میں وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم کوامت مسلمہ میں اصول پسندشخص اوربہادراورجرات مندحکمران کے طورپرمتعارف کرایاگیاہے۔ وزیراعظم اور ان کے مصاحبین سعودی عرب کے دوروزہ دورے کے بعدوطن واپس آئے ہیں۔