آصف زرداری کی اتحاد کیلئے کال نظر انداز نہیں کی جاسکتی : جاوید ہاشمی
ملتان ( سپشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اتحاد کی جوکال دی ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،آصف زرداری نے جو اے پی سی بلائی ہے اس کا ایجنڈہ سامنے آئے گا تو پھر مسلم لیگ بھی اے پی سی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتا ہوں یہ پارلیمنٹ 5 سال پورے کرے حکومتیں گرانے اور تحریک عدم اعتماد جمہوری پراسس ہے یہ پارلیمانی نظام کا حصہ ہے ایک حکومت آج ہے کل نہیں ہو گی نہ ہو پارلیمنٹ رہنی چائیے ،مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو مسیحا بن کے تھے وہی آج اپنی قوم کو ان کے گھروں اور روٹی سے محروم کر رہے ہیں وہ جو مسیحا تھے انہوں نے ایک بھی ایسامنصوبہ نہیں دیا جس سے قوم مطمن ہو انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات پیدا ہو چکے ہیں اگر کوئی اکھٹے ہونے کی کوشش کرتا ہے تو یہ مثبت بات ہے مسلم لیگ (ن) بھی اپنی پارٹی میں مشاورت کرکے فیصلہ کرے گی آصف زرداری نے اچھی بات کی ہے ہم اس کو سراہتے ہیں آصف زرداری نے جو اے پی سی بلائی ہے اس کی حدود اور ایجنڈہ کیا ہو گا یہ سامنے آئے گا تو پھر مسلم لیگ (ن) اس اے پی سی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے گی کیونکہ ملک میں اس وقت انتشار ہے قوم حکومت سے تنگ ہے ڈیڑھ ماہ میں ہی قوم حکمرانوں سے بیزار ہو چکی ہے انہوں نے معیشت بھی تباہ کر دی ہے ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمارے جو 4-5 جرنیل حاکم بنے تھے ان کو چھوڑ کر کہتے ہیں چند سیاست دانوں نے خرابی پیدا کر دی ہے جہنوں نے 40 سال ملک پر حکومت کی ہے انہیں کوئی نہیں پوچھتا بلکہ موجودہ حکمران بھی ان کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر عمران خان عوام کے ذریعے آتے تو عوام عمران خان کی پشت پر کھڑے ہو جاتے بدقسمتی سے ڈیڑھ دوماہ میں مہنگائی بدامنی ہوئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے اس صورتحال پر ہمیں سوچنا پڑے گالیکن ہم پارلیمنٹ کی حمایت کریں گے اور پارلیمنٹ کو زندہ رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا کہتے تھے اس پر عمران خان عمل کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرضہ لے رہے ہیں کل کو ہمارے اٹامک انرجی پر بھی اس کی شرائط آہیں گی یہ صرف کھانے کی بات نہیں ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مقصد ہے کہ ہم نے امریکہ کے آگے اپنی گردن جھکا دی ہے اب اس کی مرضی ہے کہ وہ ہمیں خنجر سے مارے۔یا گولی مارے یا خود کشی پر مجبور کرے۔ عمران ابھی تک کینٹر سے ہی نیچے نہیں آ رہے ان کو کینٹر سے نیچے اتارا جائے تو تمام مسلے حل ہو جائیں گے