پنجاب اسمبلی‘ کر سیاں ‘میز اور کیمپوٹرخود توڑ کرملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کا انکشاف
لاہور( آئی این پی)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا خودایوان کی کر سیاں ‘میز اور کیمپوٹر توڑ کاملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کا انکشاف ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف نے ایوان میں کرسیاں ‘میز اور کمپوٹر بجٹ اجلاس کے اختتام پر مکمل طور پر ٹھیک ہونے کی ویڈیو بھی پیش کردی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ پرویز الٰہی سازش کرنے کیلئے اسپیکر بنے ہیں‘تحر یک انصاف والوں سن لو! پرویز الٰہی نے نوازشریف اور مشرف کیخلاف بھی سازش کی اب پھر سازش کرے گا، پھر کہتا ہوں کہ پنجاب بینک کے ڈاکے کا ذمہ دار پرویز الٰہی ہے’جب تک ارکان اسمبلی کی عزت اور ایوان کا تقدس بحال نہیں ہوگا ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور روز پرویز الٰہی کو بے نقاب کریں گے۔