انٹر ضمنی امتحان میں ایک امیدوار نقل لگاتے 3 دوسروں کی جگہ پرچہ دیتے پکڑے گئے
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر ضمنی امتحان2018ء کے انگلش کے پرچہ میں ایک امیدوارنقل لگاتے اور 3افراد کسی اور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ ے گئے،بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے سنٹرمیں امیدوار محمد قربان نقل لگاتے پکڑا گیا،جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں میں امیدوار محمد وقاص ‘محمد شہباز اور گورنمنٹ ڈگری کالج شجاع آباد میں امیدوار ذوالفقار علی کی جگہ دوسرے افراد امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے۔