ضبط شدہ گاڑیاں اور سامان 72 لاکھ روپے میں نیلام
ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی نیلامی 72 لاکھ روپے میں ہوئی۔ نیلامی کی نگرانی ڈپٹی کلکٹر ہیڈ کوارٹر ثاقب الرحمن اور اسسٹنٹ کلکٹر محمد اکرام نے کی۔ کسٹم آکشنر محد اکرم بھی موجود تھے۔