نیپرا ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 44 پیسے یونٹ اضافے کا فیصلہ آج کریگی
ملتان(نامہ نگار خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) ستمبر 2018ئ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ( ایف پی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آج 24 اکتوبر کو کرئے گی۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔