صوبہ بھر کی 17 سینئر خواتین اساتذہ کے تبادلے ،ملتان کی 4 ٹیچرز بھی شامل
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز پنجاب نے صوبے بھر کی 17سنیئر خواتین اساتذہ کے تبادلے کردئے جن میں ملتان کی چار ٹیچرز شامل ہیں جاری مراسلے کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والا کے مسز امتیاز شاہین کو گریڈ 19 سے 20میں ترقی دے کر پرنسپل گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس گرلز سکینڈری سکول تعینات کردیا ، مسز ماہ طلعت منور پرنسپل ظریف شہید سکول کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے کر مسلم گرلز ہائی سکول نواں شہر میں تعینات کردیا، جبکہ مسز زاہد پروین گریڈ 19 کو ظریف شہید سکول میں پرنسپل تعینات کردیا گیا ، شگفتہ خانم گریڈ 19 کو جونیئرماڈل سکول ملتان کو پرنسپل ہائی سکول سلطان پور ہمٹر تعینات کردیا ہے۔