ڈی آئی جی سکیورٹی ریلوے کی ملتان آمد آج تھانہ ریلوے کا معائنہ کرینگے
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے کے ڈی آئی جی سکیورٹی اختر عباس دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں۔ آج ایس پی آفس میں ملتان ڈویڑن کے تھانوں اور چوکیوں کی بریفنگ لیں گے اور تھانہ ریلوے ملتان کا بھی معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وہ ملتان کینٹ سٹیشن سمیت دیگر سٹیشنوں کا دورہ بھی کریں گے۔