اشتعال انگیز تقاریر کیس ،ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد
کراچی (وقائع نگار ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔منگل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں 21 مقدمات میں فارق ستار، خواجہ اظہار، رو¿ف صدیقی، قمر منصور اور ریحان ہاشمی سمیت ایم کیو ایم کے رہنماں پر فرد جرم عائد کی گئی جب کہ عامر خان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور ان کی ضمانت میں توثیق کردی گئی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جولائی 2015 میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، کیا آپ کو جرم قبول ہے جس پر فاروق ستار اور مئیر کراچی سمیت دیگر نے یک زبان ہوکر اپنے جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔