عوامی جد و جہد کی تاریخ نصرت بھٹو کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے‘ بلا ول
لا ڑکا نہ/ اسلام آباد(آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے"مادرِجمہوریت" کی ساتویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے بیگم بھٹو ضیاء کی آمریت کو للکارنے والی پہلی آواز تھیں انہوں نے سیاہ ترین دور میں جمہوریت کی پرورش کی بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کا سامنا بڑی بہا دری سے کیاانہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی خاطر انہیں اپنا پورا خاندان قربان کرنا پڑا لیکن وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں علاوہ ازیںمادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا قرآن خوانی کے بعد لنگر عام تقسیم کیا گیا۔ بعد ازاں رہنماؤں نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی مزار گڑھی خدابخش بھٹو پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج ہم جمہوریت کے بقاء کی خاطر قربانیاں دینے والی ہستی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر المرتضیٰ ہاؤس لاڑکانہ میں قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔