نیب کراچی کی کارروائی زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2ملزمان گرفتار
کراچی (وقائع نگار ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے الرحیم ولاز کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نیب کراچی نے زمین کی فروخت میں فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے پہلے فروخت کردہ زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیاترجمان نیب کے مطابق گرفتار افراد میں سابق مختیار کار اسکیم 33 اقبال اعوان شامل ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر پیسے بٹورے۔نیب کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے زمین فروخت کر کے 180 ملین روپے کمائے، اس کے بعد ملزمان نے اسی زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا۔