ریلوے ملتان ڈویژن کا لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن 6کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کروالی
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن کے تھانہ خان پور کی حدود میں موجود رحیم یار خان لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ریلوے کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رمیض ظفر نے کی۔ ان کے ہمراہ ریلوے پولیس اور شعبہ انجینئرنگ کی نفری بڑی تعداد میں موجود تھی جنہوں نے آپریشن کے دوران 6 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار مالیت پر مشتمل 405 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔