ساہیوال: گھریلو تنازعات پر 17 سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) یہاں نواح میں ایک 17سالہ لڑ کی اور ایک شادی شدہ عورت حلیمہ نے گھریلو تنا زعات پر زہر پی کر خود کشی کر لی‘ جاں بحق ہو گئی۔چک74/5Lکے وریام کی17سالہ بیٹی ماریہ شاہین کا گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑا ہو گیا جس پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں ماریہ شاہین نے کھا لیں۔