وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوروں کے خلاف فوری طورپر کریک ڈائون کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ ہٹانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی متعلقہ محکموں کو جو ہدایت کی ہے وہ اس حوالے سے عوام کے ساتھ انتخابی مہم میں وعدے کر چکے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، اس پر بجٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے جلتی پرتیل کا کام کیا۔ متعلقہ محکموں کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ چار روپے تک اضافے کا عندیہ دیا جاتا رہا ہے۔ یہ اضافہ دو مرتبہ مؤخر کیا گیا جبکہ اب بھی کہا جا رہا کہ یہ اضافہ سردست مؤخر کردیا گیا ہے گویا ابھی تک صارفین سرپر اس ناقابل برداشت اضافے کی تلوار بدستور لٹک رہی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کے ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے ممکنہ اضافے کو مؤخر کرنے کی بار بار ’’نوید‘‘ کا بھی نوٹس لیا جاناچاہئے۔ متعلقہ محکمے واضح کریں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگااور وزیراعظم کی ہدایت کے پیش نظر بجلی کی قیمت میں جتنی بھی آسانی سے کمی ہو سکتی ہے اس کا اعلان بھی بلاتاخیر کیا جائے۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ درست ہے بجلی چوری کرنے اور کرانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38