جمہوریت کی بحالی کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے طویل جدوجہد کی: سلیم مانڈوی والا
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سب کچھ قربان کردیا ۔بیگم نصرت بھٹو آخری دم تک پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدو جہد کرتی رہیں ۔