محکمہ تعلیم سکولز کے کلرکوں نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے کیسز دبا لئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم سکولز ملتان کے کلرکوں نے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے کیسز دبا لئے۔ بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز مسلسل شکایات کر رہے ہیں کہ ان کے سکولز کی نئی رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کے کیسز ایجوکیشن آفس میں جمع ہیں جو جان بوجھ کر لٹکا دیئے گئے ہیں۔ عملے کا کہناہے کہ نئے سی ای او رئیس احمد نے نئی کمیٹیاں تشکیل دینی ہیں جس کے باعث معاملات التوا میں چلے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سکولز مالکان نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عملے کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیں۔