انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے چار روز بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امدادی کارروائی کے دوران دو دن سے ایک گھر کے ملبے تلے دبے ہوئے بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔متاثرہ علاقے میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 گھنٹوں تک ایک گھر کے ملبے تلے دبا رہنے والا 6 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو حکام نے بچے کو باحفاظت باہر نکال لیا۔بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ بچہ دو دن تک پانی اور خوراک کے بغیر ملبے کے نیچے معجزانہ طور پر زندہ رہا، جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی امیدیں بڑھی ہیں کہ ملبے تلے دبے افراد اب بھی زندہ ہوسکتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024