وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم نے دونوں جنرلز کو تعیناتی پر مبارک باد دی۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی پر جنرل عاصم منیر کو مبارک دی۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی پیشہ ورانہ لیاقت، ساکھ،حب الوطنی باعث فخر ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نامزد آرمی چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں
Oct 02, 2023