صدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔صدر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، کچھ دیر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کے بعد صدر عارف علوی عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچے۔صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا۔