پنجاب نظر انداز، سارے فنڈز گجرات کو دیئے جا رہے ہیں:حسن مرتضیٰ
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سارے فنڈزگجرات کودیئے جارہے ہیں اورباقی پورے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔پنجاب میں درجہ چہارم کی نوکریاں بانٹی جارہی ہیں جبکہ بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ ق یا پی ٹی آئی سے نہیں ہےں، انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی ہےں۔ کم از کم میرے حلقے میں میرٹ پر نوکریاں دے دیں ،یہ سب پیسے بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جوہر ٹاو¿ن میں پیپلز پارٹی دفتر کے افتتاح کے بعد صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،عاطف رفیق چودھری،سونیا خان،یاسر بارا، فہیم ٹھاکر،احسن رضوی،ذیشان شامی اور افراز نقوی بھی موجود تھے۔سےدحسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں فنڈز صحیح استعمال نہیں ہورہے۔ان کی ساری پارٹی صرف ایک گھڑی کا دفاع کرنے پرلگی ہوئی ہے۔ ہم یہاں دفتر کے افتتاح اور یوم تاسیس کی تیاریوںکے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمارے سے سوال ہوتا تھا کہ پیپلزپارٹی کمزور کیوں ہے۔زرداری صاحب نے کہا تھا کہ سیاست تو تب ہوگی، جب ہمارا ملک ہوگا۔ ہم نے اپنے ملک کو آمریت سے بچایا،ہم نے بہت کمزور اکثریت کے ساتھ ہم نے پانچ سال مکمل کیے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں سب کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔