الخدمت فاو¿نڈیشن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن نے تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100 بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کےلئے رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔
الخدمت نے ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک گھر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائےگی اور پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں پانی اتر گیا ہے، وہاں بے گھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان کی خریداری کے لئے رقم فراہم جارہی ہے۔یہ رقم سیلاب متاثرین کو 3 اقساط میں مرحلہ وار ادا کی جائے گی۔ گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کیلئے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاو¿نٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاو¿نٹس موجود نہیں تھے، ان کے بینک اکاو¿نٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے کہ گھر کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو۔ گھروں کی تعمیر میں معاونت کیلئے متاثرہ علاقوں میں سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، مزدور طبقہ اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا۔جنوبی پنجاب میں اس سے پہلے اب تک 120 گھروں کی تعمیر و مرمت میں معاونت کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔