دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارا مشن ہے: ڈاکٹر راو خلیل

میلسی(نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار)جماعت اہلسنت کے صوبائی مشیر ڈاکٹر راو خلیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی امیر سید مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں گھر گھر عشق رسول کا پیغام پہنچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ملک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن شہری کو چاہیے کہ دین اسلام کے فروغ کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد اسلم خان یوسفزئی کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ماہانہ محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اجلاس میں سجاد احمد سعیدی، محمد ریحان خان، ڈاکٹر جواد خلیل، مرزا محمد سلیم قادری، ابرار احمد انصاری، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عاشق محمد، میاں محمد فاروق، عبد الخالق پپو نے شرکت کی۔