پیر سائیں پگارا شاہ مردان شاہ ساتویںکی سالگِرہ کا کیک کاٹا گیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کی جانب سے پیر سائیں پاگارا شاہ مردان شاہ ساتویںکی سالگِرہ کا کیک کاٹا گیا، عظیم روحانی سیاسی لیڈر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شاہ مردان شاہ نے سیاست میں ملکی مفاد کے خاطر بڑی قربانیاں دیں۔1965کی جنگ ہو یا 1971 کی جنگ، ہر جنگ میں پیر سائیں پاگارا شاہ مردان شاہ ساتویں نے اہم کردار ادا کیا اور حروں نے بڑی قربانیاں دی اس ملک کے خاطر کیونکہ وہ پیر سائیں کے مرید تھے۔ملک کی دفاع کے لئے ہمیشہ آگے رہے ہیں۔اور دشمن کو ہمیشہ بھاگنے پر مجبور کیا اور ملکی سالمیت کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔سندھ دھرتی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔کیونکہ اس دھرتی کے لیئے پاگارا خاندان اور حروں نے اپنے جان کے نذرانے دے کر سندھ دھرتی کا دفاع کیا ہے۔آج جو ہم ایک آزاد ملک پاکستان میں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں، یہ ان کی قربانیوں کی بدلت ہے،ورنہ ہم انگریزوں کے غلام ہوتے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسے عظیم لیڈروں کو حکومتی سطح پر کوئی خاطر خواہ تقریب یا خراج تحسین پیش نہیں کی جاتی۔کیونکہ مسلم لیگ فنکشنل سمجھتی ہے کہ یہ موجودہ حکمران ان انگریزوں کے تسلسل کے باقیات ہیں کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ پیپلزپارٹی کی حکومت دونوں انگریزوں کے پیروکار ہیں اس لیئے ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر ہم نے حکومتی سطح پر پیر سائیں پاگارا کے خاندان کو پذیرائی دی تو ہمارے آقا انگریز ہم سے ناراض ہو جائیںگے۔لہذا مسلم لیگ فنکشنل موجودہ حکومت سے کسی اچھائی کی امید نہیں رکھتی ۔کیونکہ یہ انگریزوں کے اشاروں پر چلنے والی کٹ پتلی حکومت ہے۔مسلم لیگ فنکشنل ایسے حکومت کی طرز حکمرانی کو نہیں مانتی ۔سالگِرہ کی تقریب میں ضلعی صدر ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں،ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی،ضلعی سینئر نائب صدر حاجی نیاز،ضلعی نائب صدر فقیر عبدالحلیم درس،ماجد شاہ،لالا معشو خان نوید اقبال آرائیں،فقیر گلزار خاصخیلی،لالا حمید خان،فراز احمد،توفیق ساند،فہیم شیخ،عمران قریشی ودیگر موجود تھے۔