الہ آباد: کھاد کی مہنگے داموں فروخت جاری‘ کسان پرےشان
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)الہ آباد کے نواحی علاقہ تلونڈی و گردونواح میں یوریا کھاد 2250 روپے سرکاری قیمت کی بجائے 2600 سے 2700 روپے تک فروخت ہو رہی ہے جو علاقائی کسانوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے کسان رہنماو¿ں سردار وسیم کوثر گنجہ ، علی شہزاد ، مہر خالد ، محمد فاروق و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ عرصہ دراز سے کھاد مافیا مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کر رہا ہے نوٹس میں لانے کے باوجود متعلقہ افسر کارروائی سے گریزاں ہےں۔