Waqt News
Tuesday | November 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے
  • تجارتی مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
  • پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ 60ہزارکی سطح بھی عبور کرگئی۔
  • حماس ایک سوچ کا نام ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
  • موٹر سائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پرفائرنگ ،2طالبات زخمی

جمعرات،28  ربیع الثانی ھ، 1444، 24 نومبر 2022ء 

Nov 24, 2022 7:25 AM, November 24, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعرات،28  ربیع الثانی ھ، 1444، 24 نومبر 2022ء 


فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا 
قطر کے عالمی فٹبال میلے میں گزشتہ روز سعودی عرب کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ارجنٹائن کی موسٹ فیورٹ ٹیم کو ہرا کر اصل میں میلہ لوٹ لیا۔ سعودی فٹبال ٹیم کی اس کامیابی پر خود فٹبال کے ماہرین بھی حیران ہیں۔ ارجنٹائن کا مقابلہ برابر کی ٹیم مثلاً برازیل کے ساتھ ہوتا تو کوئی بھی نتیجہ سامنے آ سکتا تھا۔ مگر یہ لڑا دے ممولے کو شہباز سے والی بات نے حقیقت کا ایسا رنگ بھرا کہ دنیا حیران ہے۔ لیونل میسی جیسے دنیا کے سپرسٹار کھلاڑی کی تجربہ کار ٹیم کا ہارنا بہرحال ایک ناقابل یقین بات ہے۔ مگر سعودی عرب کی ٹیم کے گول کیپر نے حقیقت میں یقینی پانچ گول روک کر اس بات کو حقیقت میں بدل کر دکھا دیا۔ سعودی عرب کی کامیابی پر سارا سٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا۔ قطر کے امیر نے سعودی پرچم گلے میں لپیٹ لیا تو میچ میں موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  سجدہ شکر بجا لائے۔ سعودی عرب میں شہری سڑکوں پہ نکل آئے پورے ملک میں جشن کا سماں تھا۔ صرف سعودی عرب ہی کیا پورے عالم اسلام کی خوشی دیدنی تھی۔ بیشتر ممالک میں خوشی کی ریلیاں نکال گئیں۔ پاکستان اور کئی دوسرے ممالک نے سعودی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے جس سے اسلامی اخوت اور وحدت امت کا تصور اجاگر ہوتا ہے۔ اس موقع پر لیونل میسی کو ہی نہیں ارجنٹائن کی پوری ٹیم کو دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق جادوگر کھلاڑی میراڈونا ضرور یاد آیا ہو گا۔ جس نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا جہاں آج تک اسے قومی ہیرو ہی نہیں کسی دیوتا کی طرح عزت دی جاتی ہے۔ بہرحال لیونل میسی بھی اس سے کم پائے کے کھلاڑی نہیں۔ مگر وقت اور کھیل سعودی عرب کی ٹیم کے لیے سازگار تھے اس لیے وہ جیت گئے۔ 
٭٭٭٭٭
ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا‘ کنٹینرز لگانا مسئلے کا حل نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ 
یہ بات اپنی جگہ سو فیصد درست ہے کہ کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کرنا‘ کسی احتجاج کو روکنے کی کوشش تو ہو سکتی ہے‘ مگر یہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسلام آباد شہر اقتدار ہے۔ اب جس جماعت کا مظاہرہ کرنے کا دل چاہتا ہے یا دھرنا دینے کا‘ وہ فی الفور اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کر دیتا ہے۔اس پر اسلام آباد انتظامیہ کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں کیونکہ ان لوگوں کی ساری زندگی پھولوں کی سیج پر گزری ہوتی ہے۔ یہ پھولوں جیسے نرم ملائم ہاتھ پائوں رکھنے والے کوشش کرتے ہیں کہ ان کی طرف کہیں سے کوئی گرم ہوا نہ آئے جوان کو جھلسا کر رکھ دے۔ اس لئے وہ شہر اقتدار کو محفوظ  کرنے کیلئے اس کی طرف آنے والی راہیں کنٹینرز لگا کر حفاظتی اقدامات کے طورپر بند کر دیتے ہیں۔ اس سے دھرنا یا جلسے کرنے والوں کو جو پریشانی ہوتی ہے‘ وہ اپنی جگہ‘ خود شہر کے باسی ایک قیدخانے میں بند ہو جاتے ہیں۔ یوں لگتا ہے انہیں اسلام آباد میں رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اب عدالت نے ان پرانے طریقوں کو چھوڑ کر مظاہرین سے نمٹنے کیلئے جدید طریقے اور نئے انداز اپنانے کا کہا ہے۔ اب معلوم نہیں حکومت کن طریقوں سے‘ کس انداز سے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے دھرنے والے جلوس کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔ دوسری طرف اسدعمر نے بھی کل سے راولپنڈی میں خیمہ بستی آباد کرنے کا عندیہ دیکر بتا دیا ہے کہ تحریک انصاف راولپنڈی میں حکومت پنجاب کا زیرسایہ چھائونی بنا کر اسلام آباد پر پنجاب اور خیبر والے راستوں سے چڑھائی کیلئے پرعزم ہے۔
٭٭٭٭٭
احتساب عدالت کے باہر عثمان بزدار کے خلاف احتجاج و نعرے بازی
حیرت ہے ان لوگوں پر جو پنجاب کے سب سے خاموش اور بے ضرر وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں‘ عثمان بزدار گزشتہ روز شراب لائسنس جاری کرنے کے کیس میں عدالت آئے جہاں انہوں نے اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ وہاں ان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مظاہرین ان کی تصاویر اٹھائے ان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار خاموش رہے اور سوال کرنے والے صحافیوں سے کہہ دیا کہ جب معاملات عدالت میں ہوں تو گفتگو نہیں ہوسکتی۔ انہیں لگتا ہے عمران خان کی محبت یا حمایت لے ڈوبی۔ عمران خان کو خوش رکھنے کیلئے انہوں نے ان کے دوستوں کی ہر فرمائش پر جی جان سے عمل کیا۔ خان صاحب بھی ان پر آنکھیں بند کئے مکمل بھروسہ کرتے تھے کہ پنجاب میں مائنس بزدار فارمولا قابل قبول نہیں ہوگا۔ مگر برا ہو اس سیاست کا‘ مفادات کا کہ یہاں دل نہیں دیکھے جاتے‘ مفادات کا سودا کیا جاتا ہے۔ چاہے اس پر دل کی قربانی دی جائے یا دلدار کی۔ سو پنجاب میں بھی آخر وہی کچھ ہوا اور ایک خاموش الطبع وزیراعلیٰ جو ہر وقت عمران خان کی آنکھ کا تارا بنے رہتے تھے‘ بالآخر تخت پنجاب سے اتارے گئے اور پنجاب کی پگ چودھری پرویزالٰہی کے سر سجائی گئی جو ایک حلیف اقلیتی پارٹی سے ہیں۔ گزشتہ روزکے مظاہرے سے عثمان بزدار کو کتنی تکلیف ہوئی ہوگی کہ جہاں کل لوگ اٹھ اٹھ کر سلام کرتے تھے کورنشن بجا لاتے تھے‘وہیں ہاتھوں میں بینر اٹھائے ان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں‘ واہ رے سیاست۔
٭٭٭٭٭
اتر پردیش میں تبدیلیٔ مذہب کے الزام میں 6 افراد پر مقدمہ
یہ تو شکر ہے ان لوگوں نے اسلام قبول نہیں کیا اور ان کی زندگی بچ گئی ورنہ یہ سب ہندو انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھ کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔ بھارت میں اس وقت مذہب کے نام پر جو بدترین آمریت قائم ہے‘ اس سے وہاں آباد مذہبی اقلیتوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ ظلم و ستم کا شکار مسلمان بن رہے ہیں جو بھارت میں کروڑوں کی تعداد میں آباد ہیں اور بھارت کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں مگر انہیں کوئی سہولت اور حقوق حاصل نہیں‘ ان کی عبادات‘ مذہبی عمارات‘ مساجد اور اذان پر سخت ناروا پابندیاں عائد ہیں۔ ان کا کھانا پینا بھی گوشت خوری کی وجہ سے شجر ممنوعہ بنا ہوا ہے۔ گائے کے نام پر انہیں قتل کیا جاتا ہے۔ اتر پردیش میں آدیتہ یوگی نامی قصاب صفت وزیراعلیٰ مذہبی شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے مذہبی تشدد کو بھڑکا رہا ہے۔ ایسا کہیں نہیں ہوتا‘ کبھی نہیں ہوا کہ مذہب تبدیل کرنے پر کسی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہو۔ اب اتر پردیش میں 6 ہندوئوں کو عیسائی مذہب اختیار کرنے پر مقدمات کا سامنا ہے۔ بھارت میں بڑی تعدادمیں عیسائی بھی آباد ہیں۔ امید ہے دنیا کی بڑی بڑی عیسائی حکومتیں ان کی مدد کوسماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز بلند کرنے کا کہیں گی تاکہ بھارت میں کسی کو عیسائی ہونے پر سزا نہ دی جائے۔ بھارت کے ہندو سماج میں آ باد نچلی ذاتوں کے ہندو اونچی ذات والوں کے ظلم و ستم سے عاجز آکر مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ سب اسلام قبول کرنے پر ذہنی طورپر تیار بھی ہوں تو قتل و دیگر خطرناک اقدام کے خوف سے ایسا نہیں کرتے اور بدھ مت یا عیسائیت قبول کر لیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • آصف علی زرداری کا کلیدی پیغام

    Nov 27, 2023
  • کہنہ" کا متبادل؟۔

    Nov 28, 2023
  • یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    Nov 26, 2023 | 18:49
  • چڑھ دوڑنا نیز کالے جادو کی ہتک عزت۔

    Nov 28, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • صدر سے نائجیریا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات

    Nov 28, 2023
  • ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی دورہ آسٹریلیا سے قبل پا کستانی کر ...

    Nov 28, 2023
  • پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے، معاشی ترقی، انفراسٹرکچر ...

    Nov 28, 2023
  • بابا گورنانک جنم دن تقریبات میں وفاقی ‘صوبائی وزرا کی شرکت

    Nov 28, 2023
  • چینی پولیس افسروں کا دورہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر‘ تربیت کا عملی ...

    Nov 28, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • چڑھ دوڑنا نیز کالے جادو کی ہتک عزت۔

    Nov 28, 2023
  •  پاکستان کی ترقی کے لیے کامونکی سے عبدالعلیم خان ...

    Nov 28, 2023
  • مہنگائی برائیوں کی جڑ، ڈار، مرتضیٰ سولنگی نے ...

    Nov 28, 2023
  • کہنہ" کا متبادل؟۔

    Nov 28, 2023
  • آصف علی زرداری کا کلیدی پیغام

    Nov 27, 2023
  • 1

    مسئلہ فلسطین کا مستقل اور پائیدار حل ناگزیر ہے

  • 2

    پاک سعودی تعلقات کے 72 سال

  • 3

    آٹھ فروری کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں

  • 4

    بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر

  • 5

    دوبھگوڑے سابق افسروں کا کورٹ مارشل

  • 1

    منگل ‘ 13 جمادی الاول 1445ھ ‘ 28 نومبر 2023ئ

  • 2

    پیر‘ 12 جمادی الاول 1445ھ ‘ 27 نومبر 2023ئ

  • 3

    اتوار 11جمادی الاول 1445ھ، 26نومبر 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بوئے خان ، کاٹے نوازشریف!!

    Nov 28, 2023
  • کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا موازنہ!

    Nov 28, 2023
  • خدارا پاکستان بچائیں

    Nov 28, 2023
  • انسانیت کے نام اپیل 

    Nov 28, 2023
  • جیت اور جشن

    Nov 28, 2023
  • امام کعبہ سے اہل پاکستان کی محبت'''وارفتگی''

    Nov 28, 2023
  • ’’گفتگو بند نہ ہو بات سے بات چلے‘‘

    Nov 28, 2023
  • باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔۔مگر؟

    Nov 28, 2023
  • 5Gکی ترقی میں حائل رکاوٹیں

    Nov 28, 2023
  • تیزاب کی کاشت

    Nov 27, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اسلام اور ہم 

  • 2

    غیبت

  • 3

    حسن اخلاق

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    تصور 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    حیثیت 

  • 5

    قوت

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    مشرق 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    محفل

  • 5

    سراپا نور

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group