پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی دھڑ سے الگ ٹانگوں کو آرام دینے کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین چکرا کر رہ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کی بھابھی اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں اس وقت مبتلا کردیا جب انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک جگہ پوز بنا کر بیٹھی ہوئی ہے تاہم ان کے جسم کا نچلا حصہ نظر نہیں آرہا جب کہ ساتھ ہی ایک طرف نقلی ٹانگیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ دراصل مجسمےکا نچلا دھڑ ہے۔قومی کرکٹر کی اہلیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ میں نے سوچا کہ اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دے دوں۔بھارتی ٹینس سٹار کی اس دلچسپ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ و مزاح سے بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ چند گھنٹوں کے اندر ہی اس تصویر کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد کے لائیکس مل چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024