اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے لوئر کوہستان کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بچے سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق جلال آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد عزیز کی فوتگی پر اسلام آباد سے گلگت سفر کر رہے تھے۔ ریسکیو چلاس کے مطابق گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 چلاس سے ایمبولینسز اور عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38