الخدمت لیب لاہور اور اولڈراوین یونین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(خبرنگار)الخدمت لیب لاہور اور اولڈ راوین یونین کے مابین مفاہمتی کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،اولڈ راوین یونین کے صدر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ جہانزیب نذیر خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط اور دونوں اداروں کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ اولڈ راوین یونین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط اور الخدت لیب لاہور کے چئیرمین مغیث شاہد قریشی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کی رُو سے ا لخدمت لیب لاہور کی طرف سے یونین ممبران، جی سی یو کے ملازمین، طلبہ و طالبات اور اُن کے اہل خانہ کو تمام ٹیسٹوں پر 25 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔