ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑکی زوجہ کے انتقال پراظہار تعزیت

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑکی زوجہ کے انتقال پر جکھڑہاؤس پراُن سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اوراُن کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ عظیم سانحہ صبر جمیل سے برداشت کرنے کی دعا کی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار بابر کھتران،ملک علی جکھڑ، ملک اویس جکھڑ، اے سی لیہ نیاذ احمد مغل موجود تھے۔