اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ ابراھیم یالا المدنی سے ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ ابراھیم یالا المدنی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک میں قریبی رابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور تاریخ کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور پارلیمانی سفارتکاری دونوں اسلامی برادر ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کا پارلیمانی سطح پر تبادلوں سے دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان اردن کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ مزید اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دونوں اسلامی ممالک میں قریبی اقتصادی تعاون دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ ابراھیم یالا المدنی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین پہلے سے قائم مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو فروغ کے لیے قریبی رابطوں کا ہونا ضروری ہے،اردن پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔