گوجرانوالہ:طالبہ سائرہ عامر نے کوئز مقا بلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ہفتہ رحمتہ اللعالمینؓ کے تحت صوبائی سطح کے کوئز مقابلوں میں گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کی طالبہ سائرہ عامر کا اعزاز، طالبہ نے پنجاب بھر میں کوئز مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے طالبہ کو 75 ہزار انعام سے نوازا گیا ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر تنویر اقبال نے طالبہ سائرہ اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنا خوش آئند، ایسے مقابلہ جات طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہونگے اور طلبہ میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا کریں گے۔