حکومت کی صنعت کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا اور سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد خالدنے کہاہے کہ پنجاب بھر میںفلور ملز کاکوٹہ یکساں کرنے کے علاوہ اینٹی کرپشن اور نیب کی کارروائیوں کو روک کر ہی آٹا بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے حکومت نے کبھی بھی اس صنعت کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گندم فلور ملوں کو نہ دینے کے حکومت کے غلط اور نامناسب وقت پر فیصلہ کرنے کی وجہ سے ہر سال انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت کو چائیے گند م کی پیداوارکم ہونے پرفصل کو درآمداور فصل زیادہ ہونے پرآٹا برآمد کرنے کی اجازت دی جائے حکومتی پالسییوں میں ڈنگ ٹپائوکو ختم کرکے لانگ ٹرم پالیسیاں بنانا ہونگیںپچھلے سال پاسکو نے گوداموں میں پڑی انیس لاکھ ٹن گندم پولٹری فیڈ کودے کرقلت بڑھانے میںاہم کر دار ادا کیا حکومت کو چائیے کہ پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے گندم کوٹہ جاری کرے ا ن خیالات کا اظہارانہوںنے گوجرانوالہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرلیاقت علی خان ،میاں محمد ریاض ،گوہر سعید ،خالد تنویر،افتخار مٹونے بھی خطاب کیاتقریب کے اختتام پر تمام فلور ملز مالکان کوکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔