عبدالحکیم میں2 بچے ٹرین کی زد میں آ گئے‘ بھائی جاں بحق‘بہن زخمی
عبدالحکیم سے (خبر نگار )عبدالحکیم شہر میں غریب محنت کش کے 2 بچے ٹرین کی زد میں آ گئے . پانچ سالہ بچہ حسن ولد مقصود حسین جان بحق جبکہ 6 سالہ بچی معجزانہ طور بچ گئی . اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی . تفصیل کے مطابق عبدالحکیم شہر میں غریب محنت کش کے دو بچے ٹرین کی زدہ میں آگئے . ایک 5 سال بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا , اور چھ سال بچی معجزانہ طور پر بچ گئی , بچے ریلوے کالونی شیرازہ آباد عبدالحکیم شہر کے ہی رہائشی تھے. بچے کھیلتے ہوئے ٹرین کی زد میں آئے,ٹرین سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ جان بحق ہونے والے بچے کا والد محنت مزدوری کے لیے غلہ گوادر کام کرتا ہے۔ پولیس تھانہ عبدالحکیم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی مکمل کر لی۔