نئی ایس او پیز پر عملدرآمد ‘کاروباری مراکز صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلے رہینگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹٰیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم ہوگا۔ کرونا سے متاثر ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا جاسکے گا۔سرکاری و نجی دفاتر کا50فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔ شادی کی تقریبات صرف کھلی جگہوں پر رات9بجے تک منقعد کی جاسکیں گی، جس میں200افراد شریک ہوسکیں گے۔ ان ڈور تقریبات کے مقامات تھیٹرز بند رہینگے۔کاروباری مراکز صبح6سے شام6تک کھلے رہینگے۔ بوفے سروس پر پابندی ہوگی۔