کرونا، ریسٹورنٹس میںان ڈور ڈائننگ پر پابندی
کراچی (نیوزرپورٹر)کورونا کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے کراچی انتظامیہ نے اقدامات کرتے ہوئے منگل سے شہر بھر کے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے-ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی ۔ کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احکامات پر عمل کرائیں۔