عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں صحت کے بحران کی گھنٹی بجادی ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے ڈائریکٹر عبد الناصر نے ایک بیان کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جو کہ نہایت تشویشناک ہے اور وہ غزہ پٹی میں صحت کے نظام کی صلاحیتوں کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ اگر یہ اضافہ جاری رہا تو صحت کا نظام دو ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کسی بھی طبی سازوسامان اور آلات کے داخلے میں سہولت فراہم کرے گا جس میں سے تازہ ترین غزہ کی پٹی کو 15وینیٹی لیٹرز کی فراہمی بھی شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 25سے 30فی صد کے درمیان ہے اور یہ ایک خطرناک اشارہ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024