حضور اکرم ؐ کی اسوئہ حسنہ پر عمل کرکے ہی کا میابی حاصل کر سکتے ہیں، کرنل انور
اٹک +فتح جنگ (عدیل افضل خان) صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل (ر) ملک محمدانور خان نے کہا ہے کہ حضور اکرم ؐ کی اسوئہ حسنہ پر عمل کر کے ہی ہم دنیا وآخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں نبی کریم ؐ دنیا کے مایوس حالات میںعظیم ترین تبدیلی کا پیغام لیکر اٹھے اور امیدو محبت کی ایسی شمع روشن کی کہ جس سے آج بھی پوری کائنات منور ہورہی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل کونسل اٹک میں سیر ت النبیؐ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو پنجاب سید یاور بخاری،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان ،چیف آفیسر تحصیل کونسل عابد حسین ملک ، پیر سعاد ت علی شاہ چورہ شر یف، علامہ رفاقت علی حقانی، انیس غفوری دریا شر یف،پیر فیضان شاہ،صاحبزادہ احتشام ،علامہ حامد رضا ،ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد صدیقی ، علما و مشائخ اکرام اور دیگر افسران بھی موجود تھے کانفرنس کے شرکا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیا ؐکی سیرت پاک ہمارے لیے اسوہ حسنہ قرار دی گئی ہے حضور پاک ؐکی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کا باعث بنی جو انسانیت سے دور تھے یاور بخاری نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی سیر ت مبارکہ آج بھی اس پڑھے لکھے ،علم و آگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد و ہدایت کے متالشیوں کے لیے تسکین و تمانیت قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بجھاتی ہے حضور اکرمؐ کی سیرت پاک کی جامعیت کا یہ پہلو کس قدر تاب ناک ہے کہ آنحضرت ؐ کی سیرت پاک نے لاکھوں انسانوں کو تربیت کے خزانے سے نوازا ا س عظیم ترقی کے دور میں حضور پاک ؐکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ؐکی سیرت مبارکہ وہ دبستان علم ہے کہ چشمہ کائنات نے اس سے بڑھ کر منبع علوم ۱ور مصدر فنون نہیں دیکھا وزیر مال پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ؐکے فیضان کی جامیعت مسلم امر ہے امام الانبیا حضرت محمد مصطفی ؐ کی سیرت کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں،لکھی جارہی ہیںاور لکھی جائیں گی کانفرنس میں علما و مشائخ نے حضرت محمدمصطفی ؐ کی شان میں تقاریر کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے ۔