قومی ریسلرانعام بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری کو اپنے ٹوئٹر پیغام کی زینت بنایا، اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔انعام بٹ نے پیغام میں لکھا کہ بیٹیاں باپ کا فخر ہوتی ہیں،اللہ کا شکر ہے جس نے رحمت سے نواز۔انعام بٹ جنوری 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔