لیجنڈ ریسلر انڈرٹیکر نے 3دہائیوں بعد ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر نے 3 دہائیوں کے کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ویسے تو انڈرٹیکر نے رواں سال اپریل میں ریسل مینیا میں اے جے سٹائلز کیساتھ مقابلے کے بعد سے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای سے دوری اختیار کرلی تھی۔مگر اب باضابطہ طور پر ریسلنگ سے دوری کا اعلان ہوا ہے۔انڈر ٹیکر نے 1990 میں سروائیور سیریز سے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ریٹائرمنٹ کیلئے بھی انہوں نے اسی ایونٹ کا انتخاب کیا۔