قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں این سی او سی، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملک میں جاری کورونا وبا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
آج ہونے والے اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار اور شادی ہالز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی جبکہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاون سمیت کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔